اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اناج کی ماہانہ حد میں دو کلو گرام ا اضافہ - 21 days lock down in india

حکومت نے كورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے کئے گئے 21 دن کے لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو اناج کی کمی نہ ہونے دینے کے مقصد سے راشن دکانوں کے ذریعے تقسیم کیے جانے والے سبسڈی اناجوں کی حد فی شخص دو کلو گرام سے بڑھا کر سات کلو گرام ماہانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اناج کی ماہانہ حد میں دو کلو گرام ا اضافہ
اناج کی ماہانہ حد میں دو کلو گرام ا اضافہ

By

Published : Mar 25, 2020, 10:36 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کو ہوئی کابینہ کی اقتصادی امور کی کمیٹی کی میٹنگ کے بعد اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے صحافیوں سے بات چیت میں یہ معلومات دی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے 80 کروڑ لوگوں کو کھانے کی حفاظت کی منصوبہ بندی کے تحت اب سات کلو اناج ملے گا۔ اس کے تحت دو روپے فی کلو گندم اور تین روپے فی کلو گرام چاول دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی ریاستوں کو اس منصوبہ کے تحت پیشگی اناج اٹھانے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔ عوامی نظام تقسیم کے ذریعے یہ اناج دستیاب کرائے جاتے ہیں اور یہ دنیا کا سب سے بڑا غذائی تحٖفظ کا طریقہ کار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے تحت 27 روپے فی کلو گرام والا گندم دو روپے فی کلوگرام جبکہ 32 روپے فی کلو گرام والا چاول تین روپے فی کلو دیا جاتا ہے۔ اس منصوبہ کے تحت ابھی فی شخص پانچ کلو گرام اناج دیا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details