شہریت ترمیمی قانون و این آر سی کی مخلافت پورے بھارت میں زوروں پر ہے، ملک کی ملی سماجی تنظیموں سمیت بھارت کی سبھی یونیورسٹیز کے طلبا و طالبات نے بھی اس قانون کی مخالفت کر رہے ہیں۔
اس قانون کی مخالفت آسام سے شروع ہوئی تھی، جوکہ رفتہ رفتہ پورے بھارت پر چھاگئی، یونیورسٹیز کے طلبا و اساتذہ اس قانون کی مخالفت میں کئی ہفتوں سے سڑکوں پر ہیں۔ دہلی کے شاہین باغ میں عورتیں مسلسل اس قانون کی مخالفت میں دھرنے پر بیٹھیں ہں۔
اطلاع کے مطابق انہیں حالات اور قانون کی مخالفت کے پیش نظر 8 جنوری 2020 کو بھارت بند کا اعلان کیا گیا ہے، کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی نے بھارتی تجارتی یونین سمیت پورے بھارت کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں: تہران ہوائی اڈے پر یوکرین کا طیارہ حادثے کا شکار
انہوں نے ٹوئٹ پر لکھا کہ یہ قانون بھارت مخالف قانون ہے اس سے تمام تجارتی مراکز کو خطرہ ہے لہذا تمام ملازمین اس قانون کی مخالفت کرین ۔