اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نیوزی لینڈ میں گونجے گی صدائے لا الہ اللہ - جسنڈا آرڈرن

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے جمعہ کے روز سرکاری ٹی وی اور ریڈیو سے اذان کے نشریہ کا اعلان کیا ہے۔

نیوزی لینڈ میں گونجے گی صدائے لا الہ اللہ

By

Published : Mar 20, 2019, 11:01 AM IST

Updated : Mar 20, 2019, 11:16 AM IST

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسنڈا آرڈرن نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ ہفتہ نمازجمعہ کے دوران دہشت گردی کا شکار ہونے والے افراد کی یاد میں جمعہ کے روز سرکاری ٹی وی اور ریڈیو سے اذان نشر کی جائے گی۔

نیوزی لینڈ میں گونجے گی صدائے لا الہ اللہ

’نیوزی لینڈ ہیرالڈ‘ کی رپورٹ کے مطابق کرائسٹ چرچ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے جاں بحق افراد کی یاد میں 2 منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا بھی اعلان کیا۔

وزیراعظم نیوزی لیند نے بتایا کہ وہ مسلمان برادری کے رہنماؤں سے ملیں جنہوں نے غمزدہ افراد کے لیے کی گئی کاوشوں کو تسلیم کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلمان رہنماؤں نے انہیں نیوزی لینڈ کی جانب سے ملنے والی حمایت کے بارے میں مثبت رائے دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران جیسینڈا آرڈن نے بتایا کہ انہیں پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق آئندہ ہفتے آسٹریلیا کا دورہ کرنا تھا۔

Last Updated : Mar 20, 2019, 11:16 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details