اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھرت پور میں پان کی کھیتی - پان کی کھیتی کیسے ہوتی ہے

ریاست راجستھان کے ضلع بھرت پور میں پان کی کھیتی کے تعلق سے ای ٹی وی بھارت نے خصوصی رپورٹ پیش کی جا رہی ہے۔

in-bharatpur-special-news-about-distress-on-betel-farming
بھرت پور میں پان کی کھیتی

By

Published : Jan 10, 2020, 12:39 PM IST

بھرت پور کے علاقے میں پیدا ہونے والا پان دنیا کے مختلف خطوں میں کھایا جاتا ہے، کیوں کہ اس کا ذائقہ الگ ہوتا ہے۔

بھرت پور میں پان کی کھیتی

غیر موسمی بارش ، دھند ، شدید سردی اور ٹھنڈ کی وجہ سے اس بار خطے کی پان کی فصل تباہ ہوگئی ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ اس علاقے میں لگ بھگ 400 کاشتکار پان کی کاشت کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔

اگر کاشتکاروں کا یقین کیا جائے تو ، پان کی کاشت میں رواں برس تقریباً 13 کروڑ کے نقصان کا خدشہ ہے۔

محکمہ زراعت کے عہدیداروں نے علاقے کے پان کھیتوں (باریجا) میں جاکر اس نقصان کا جائزہ لیا۔

باگرین گاؤں کھری کے کاشتکار بہاری لال تمولی نے بتایا کہ گاؤں کے 300 کے قریب کسان پان کی کاشت کاری کے کاروبار میں شامل ہیں۔ لیکن اس بار سردی کی وجہ سے پان کی فصل پوری طرح تباہ ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پان کے کاشت کاروں کو کسی بھی قسم کی امداد نہیں مل رہی ہے، حالاں کہ انھوں نے اس ضمن میں حکموت کے اہلکاروں کو میورنڈم بھی دیا ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details