اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر

سلیم بٹ نے بتایا کہ ٹریفک قوانین کو نافذ کرنے کے لیے محکمے کے ذریعہ سختی کی جائے گی۔ اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Jul 11, 2019, 11:08 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے قومی شاہراہ پر درجنوں اورلوڈ مسافر گاڑیوں کے موقع پر چالان کیے گئے اور متعدد گاڑیاں ضبط کی گئیں۔

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر

واضع رہے ای ٹی وی بھارت نے گزشتہ روز 'اورلوڈنگ وبال جان' کے عنوان سے خبر شائع کی تھی اس پر نوٹس لیتے ہوئے رامبن کے اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ افسر محمد سلیم بٹ نے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی چیکینگ کی۔

چیکنگ کے دوران اکثر مسافر گاڑیاں اوورلوڈ حالت میں پائی گئیں۔ اس کے علاوہ کچھ گاڑیوں کے کاغذات کی مدت بھی ختم ہو چکی تھی۔ اس لیے ان کی گاڑیوں کو ظبط کیا گیا۔

سلیم بٹ نے بتایا کہ ٹریفک قوانین کو نافذ کرنے کے لیے محکمے کے ذریعہ سختی کی جائے گی۔ اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details