اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

آئی ایم ایف کا گواٹے مالا کو کروڑوں ڈالرز کا عطیہ - central american country guatemala

آئی ایم ایف کے مطابق کورونا وائرس قہر کے اقتصادی اور سماجی اثر کو دور کرنے کےلئے وسطی امریکی ملک گواٹے مالا کو وسائل کے ساتھ مالی مدد دی جائے گی۔

imf donates millions of dollars to guatemala
آئی ایم ایف کا گواٹے مالا کو کروڑوں ڈالرز کا عطیہ

By

Published : Jun 11, 2020, 11:59 AM IST

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے وسطی امریکی ملک گواٹے مالا کو کورونا وبا سے لڑنے اور دیگر ضرورتیں پوری کرنے کے لئے 59.4 کروڑ ڈالر کی مالی مدد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی ایم ایف نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ 'آئی ایم ایف کے ایکزیکیٹیو بورڈ نے گواٹے مالا کی 59.4 کروڑ ڈالر کی ہنگامی مالی مدد کی درخواست کو منظوری دے دی ہے'۔

آئی ایم ایف کے مطابق 'اس رقم سے ملک کو کووڈ۔ 19 وبا سے پیدا ہوئی اقتصادی ضرورتوں کو فوری طور پر پورا کرنے میں مدد ملے گی اور دیگر ترقیاتی شراکت داروں سے فاضل رقم حاصل کرنے میں مدد ملے گی'۔

آئی ایم ایف کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر متسو ہیرو فوروسووا نے کہا ہے کہ 'گواٹے مالا کے افسران نے یہ یقینی بنانے کےلئے اپنی عہد بستگی کا اظہار کیا ہے کہ ہنگامی مالی اعانت کا اثر انگیز، شفاف اور گوڈ گورننس کے ذریعہ استعمال کیا جائے گا'۔

مزید پڑھیں: کورونا ٹریکر: عالمی سطح پر تازہ ترین تفصیلات

واضح رہے کہ گواٹے مالا میں اب تک کورونا کے 7866 معاملے درج کئے گئے ہیں اور 289 لوگوں کی اموات ہوچکی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details