اردو

urdu

آئی ایم سی کی جانب سے میڈیا و فلم ماہرین کی ٹاک سیریز

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں واقع مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں آئی ایم سی کی جانب سے میڈیا اور فلمز پر 18مئی 2020 کو ایک ٹاک سریز شروع کیا جا رہا ہے۔

By

Published : May 15, 2020, 8:07 PM IST

Published : May 15, 2020, 8:07 PM IST

آئی ایم سی کی جانب سے میڈیا و فلم ماہرین کی ٹاک سیریز
آئی ایم سی کی جانب سے میڈیا و فلم ماہرین کی ٹاک سیریز

اس ٹاک سریز میں کووڈ 19 لاک ڈاون کی صورتحال کے دوران سنیما، ٹیلی ویژن، ریڈیو، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا، تھیٹر اور ادب کی دنیا کے تجربہ کار ماہرین اور نامور ہستیاں اظہار خیال کریں گی۔

اس سیریز کو 18 مئی2020 کو دن کے ساڑھ گیارہ بجے( 11:30) بجے دن سے یونیورسٹی کے فیس بک پیج(imcmanuu) پر راست دیکھا جاسکے گا۔

آئی ایم سی کے ڈائرکٹررضوان احمد کے مطابق یہ طلبہ اور باذوق افراد کے لئے یہ ایک بہترین موقع ہے کہ وہ میڈیا سے متعلق اپنی معلومات میں اضافہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس ٹاک سیریز میں ہندوستان اور بیرون ملک سے سینئر میڈیا ماہرین کو مدعو کیا جائے گا اور وہ براہ راست فیس بک پیج پر اپنے پیشہ ورانہ تجربات،معلومات اور کیریئر کے متعلق بات چیت کریں گے۔

سلسلہ وار شو میں حصہ لینے والی نامور شخصیات میں میڈیا اثاثہ جات کے امریکہ کے آرکائیوسٹ ملٹ شیفٹر، قومی ایوارڈ یافتہ سنیماٹوگرافر و فلم ساز پدماشری شجی این کرون، تریونڈرم، پیرس کی اداکارہ مریانے بورگو؛ قومی انعام یافتہ فلم نقاد، اسکرپٹ رائٹر، سائبل چٹرجی، قومی ایوارڈ یافتہ اداکارہ راجیشوری سچدیو، بیوروکریٹ و فلم پروگرامر شنکر موہن، صدر فلم فسیلٹیشن آفس، وزارت اطلاعات و نشریات وکرم جیت رائے، گواہاٹی کے قومی و بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ فلم ہدایت کار منجو بورا، نئی دہلی کے فلم ساز، ماہر مقرر و ادیب ڈاکٹر بھون لال، فلم و تھیئٹر نقاد و ثقافتی صحافی اجیت رائے، قومی ایوارڈ یافتہ فلم ساز، آرکائیوسٹ و ریسٹورر شیویندر سنگھ ڈنگارپورک، امریکی ادیب و ڈائرکر لین شفٹر بائشپ وغیرہ شامل ہوں گے۔

یہ ماہرین تبادلہ خیال میں کیریئر کے دوران انھیں درپیش مسائل اور چیلنجوں کے بارے میں بھی بتائیں گے اور میڈیا کیریئر کے لیے درکار صلاحیتوں اور ٹیکنیکس پر بھی بات کریں گے، تاکہ نوجوان طلبہ اور خواہشمند افراد اس سے مستفیض ہو سکیں۔

ٹاک سیریز کے متعلق مزید تفصیلات ہفتہ واری بنیادوں پر آئی ایم سی فیس بک پیج اور ٹوئیٹر پر فراہم کی جائیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details