چیف میڈیکل آفیسر کا کہنا ہے کہ یہ ایکسرے یونٹ غیر قانونی طریقے سے چلایا جارہا تھا۔ جس کا انہوں نے رجسٹریشن بھی نہیں کروایا تھا، اسی لیے اسے بند کردیا گیا ہے۔
کٹھوعہ: غیر قانونی ایکسرے یونٹ بند - ایس کے آر ہسپتال کے ایکسرے یونٹ بند
جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے میڈیکل ڈپارٹمنٹ کے چیف میڈیکل آفیسر نے کاروائی کرتے ہوئے ایس کے آر ہسپتال کے ایکسرے یونٹ کو بند کردیا ہے۔
کٹھوا: غیر قانونی ایکسرے یونٹ بند
انہوں نے کہا کہ کٹھوعہ میں ایکسرے یونٹ جو بھی غیر قانونی طریقے چل رہے ہوں گے ان پر بھی قانونی کاروائی کی جائے گی۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ کہیں بھی ان کے آس پاس کوئی غیر قانونی طریقے سے ایکسرے یونٹ چلا رہا ہو تو انہیں اس بات کی اطلاع دیں۔