اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اگر کوہلی کا بلا چلا تو بھارت عالمی کپ جیت سکتا ہے: پونٹنگ - حکمت عملی

آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے کہا ' نجی ریکارڈ سے زیادہ یہ بات معنی رکھتی ہے کہ کپتان ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے یا نہیں'۔

ricky ponting

By

Published : Mar 16, 2019, 3:34 PM IST

رواں برس ہونے والے کرکٹ عالمی کپ کے لیے تمام ہی ٹیمیں کمر بستہ ہیں اور اپنی حکمت عملی تیار کرنے میں مصروف ہیں ابھی یہ کہنا قبل از اقت ہوگا کہ کون سی ٹیم عالمی کپ خطاب جیتے گی کیوں کہ کرکٹ ایسا کھیل ہے جس میں کبھی بھی کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

اس معاملے میں آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے بھارتی کپتان وراٹ کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگر جکوہلی کا بلہ چلا تو بھارت عالمی کپ کا خطاب بآسانی جیت سکتا ہے۔

پونٹنگ نے مزید کہا کہ وراٹ کوہلی کا موازنہ سچن سے کرنا جلد بازی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سچن آل ٹائم بیسٹ ہیں لیکن دونوں کا موازنہ کرنا فی الوقت صحیح نہیں ہے۔

پونٹنگ نے کہا کہ وراٹ اسکوائر آف دی وکٹ زیادہ کھیلتے ہیں جبکہ سچن سیدھے شاٹس زیادہ کھیلتے تھے۔ دونوں کھلاڑی اپنا فطری کھیل کھیلنے میں ماہر ہیں۔

حالاںکہ پونٹنگ کی بات سولہ آنے سچ ہے کیوں کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا زیادہ انحصار وراٹ کوہلی پر ہی ہوتا ہے اور اگر وراٹ کوہلی اپنی کارکردگی کو یوں ہی برقرار رکھیں گے تو عالمی کپ جیتنا بھارت کے آسان ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details