اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

آئی سی سی کی تازہ درجہ بندی جاری - ارون فنچ

بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ آسٹریلائی کھلاڑیوں نے بھی اس درجہ بندی میں لمبی چھلانگ لگائی ہے۔

وراٹ کوہلی اور جسپریت بمراہ

By

Published : Apr 2, 2019, 11:50 AM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اور تیز گیند باز جسپريت بمراه بالترتیب بلے بازی اور گیندبازی میں پہلے مقام پر قابض ہیں۔

متعلقہ ویڈیو

کوہلی 890 پوائنٹس کے ساتھ بلے بازوں کی درجہ بندی میں سرفہرست مقام پر ہیں جبکہ روہت شرما 839 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر قائم ہیں۔

آسٹریلیا کے کپتان ارون فنچ 21 ویں مقام سے 9ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں، وہیں سلامی بلے باز عثمان خواجہ 19 ویں مقام پر ہیں جبکہ میکسویل 23 ویں مقام پر پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

گیند بازی میں جسپريت بمراه 774 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان 356 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن 341 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details