اردو

urdu

بھارتیہ فضائیہ میں گولڈن ائیرو دوبارہ شروع

بھارتیہ فضائیہ نے اپنے 'گولڈن ائیرو' 17 سکواڈرن کو تقریباً 20 برس کے بعد دوبارہ شروع کرنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

By

Published : Sep 10, 2019, 12:45 PM IST

Published : Sep 10, 2019, 12:45 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 2:54 AM IST

بھارتیہ فضائیہ میںگولڈن ائیرو دوبارہ شروع ہوگا

یہ سکواڈرن اس مہینے کے آخر میں فرانس سے آنے والے رافیل طیارے کو اڑائے گا۔


17 سکواڈرن کی پہلی یونٹ ہے جو ملٹی رول رافیل جنگی طیارے کو اڑائے گا۔

اطلاعات کے مطابق بھارتیہ فضائیہ فوج کے چیف بی ایس دھنوا امبالا ائیر فورس اسٹیشن میں ایک پروگرام میں 17 اسکاوڈرن کو پھر سے شروع کریں گے۔

واضح رہے کہ سنہ 1999 میں ہوئے کارگل جنگ کے دوران ائیر چیف مارشل دھنوا نے 'گولڈن ائیرو' 17 سکواڈرن کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ سال 2016 میں بھٹینڈا ائیر بیس سے شروع کیے گئے سکواڈرن کو بند کردیا گیا تھا ۔

سنہ 1951 میں 17 سکواڈرن کو بنایا گیا تھا، جو شروعات میں ڈیہولینڈ ویمپائیر ایف ایم کے 52 طیارے اڑاتا تھا۔

واضح رہےکی بھارت کے امید کے مطابق وہ اس مہینے کے آخر تک رفیل طیارے کی فراہمی کرلے گا۔بھارتیہ فضائیہ نے جنگی طیارے کے استقبال کرنے کے لیے ضروری بنیادی ڈھانچے اور پائیلٹ کے تربیت سمیت تیاری مکمل کرلی ہے۔

اطلاعات کے مطابق طیارے کا پہلا سکواڈرن امبالا ائیراسٹیشن پر تعینات کیا جائے گا جو ملک کے سب سے اہم ترین ائیر بیس میں سے ایک ہے۔یہاں بھارت اور پاکستان کی سرحد کی دوری 220 کلومیٹر ہے۔اس کے علاوہ دوسرا سکواڈرن مغربی بنگال کے ہسیمار ائیر بیس پر تعینات کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارت نے فرانس کی حکومت سے ستمبر 2018 میں 58 ہزار کروڑ میں 36 رافیل طیارے کی خریداری کی تھی۔

رافیل طیارے ہندوستان سے متعلق متعدد ترمیم کے ساتھ آئیں گے، جس میں ایزرائیلی ماؤنٹیڈ ڈسپل، رڈار وارننگ ریسیور، لو بینڈ جیمر، 10 گھنٹے کی فلائٹ ڈیٹا ریکارڈنگ، انفرا ریڈ سرچ اور ٹریکنگ سسٹم شامل ہیں۔

وہیں آئی اے ایف نے دونوں طیاروں کے ہینگر اور دیکھ بھال سہولیات جیسی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کرنے کے لیے تقریبا 400 کروڑ روپے خرچ کیے۔

اس کے علاوہ 2017 میں ائیر چیف بی ایس دھنوا نے اپنے فرانس کے دورے کے دوران سینٹ ڈیزیر ائیر بیس سے طیارہ اڑا کر تجربہ لیا تھا۔سودے کے مطابق فرانس کو 67 مہینے میں رافیل فراہمی کرنی ہے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 2:54 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details