بھارتیہ فضائیہ کے سابق سربراہ بی ایس دھنووا کے سبکدوش ہونے کے بعد ایئر مارشل راکیش کمار سنگھ بھدوریا نے ان کی جگہ لی ہے۔
بھارتی فضائیہ کے چیف بریندر سنگھ دھنووا ریٹائیرمنٹ سے ٹھیک پہلے بی ایس دھنووا نیشنل وار میموریل پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پہنچے۔
واضح رہے کہ ایئر مارشل اروپ راہا کے سبکدوش ہونے کے بعد بی ایس دھنووا نے 31 دسمبر 2016 کو عہدہ سنبھالا تھا۔
بھارتی فضائیہ کے چیف بریندر سنگھ دھنووا بی ایس دھنووا کی پیدائش ریاست جھارکھنڈ میں ہوئی تھی۔ ان کے والد آئی اے ایس افسر تھے اور طویل عرصے تک انہوں نے خدمات انجام دی تھیں۔ دھنووا نے راشٹریہ انڈین میلیٹری کالج دہرادون اور نیشنل ڈیفینس اکادمی، پونے میں اپنی تعلیم مکمل کی۔ انہوں نے سنہ 1992 میں ویلنگٹن میں ڈیفینس سرویز اسٹاف کالج سے بھی تعلیم حاصل کی۔
ائیر مارشل راکیش کمار سنگھ بھدوریا مرکزی حکومت نے ایئر مارشل آر کے ایس بھدوریا کو بھارتی فضائیہ کا نیا چیف منتخب کیا۔ فی الحال ابھی تک بھدوریا بھارتی فضائیہ کے نائب چیف کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
انہوں نے جون 1980 میں آئی اے ایف کے فائیٹر اسٹیم میں کمیشن حاصل کیا تھا۔ اس کے بعد سے مختلف عہدوں پر فائز رہ کر انہوں نے اپنی خدمات کو انجام دیا۔