میں نے اپنی نئی اننگ کی شروعات کی: راہل گاندھی - رکن پارلیمان
کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے 17ویں لوک سبھا کی رکنیت کے لے پیر کو حلف لیا۔
سکریٹری جنرل اسنیہ لتا سریواستو نے کیرالہ کے اراکین کی باری آنے پر تقریباَ چار بجے راہل گاندھی کا نام لیا۔مسٹر گاندھی نے انگریزی میں حلف لیا۔ ان کے حلف لینے پر کانگریس کے اراکین نے زور زور سے میزیں تھپتھپائی ۔
مسٹر گاندھی حلف لینے کے بعد فوراَ واپس جانے لگے۔ اس پر میز کے حکام نے انہیں رجسٹر پر دستخط کے لئے ٹوکا۔ دستخط کرنے کے بعد افسر کے بتانے پر پریسائڈنگ افسر برج بھوشن شرن سنگھ نے ہاتھ ملایا ۔
کانگریس کے صدر صبح وزیراعظم اور اہم وزرا کے حلف لینے کے وقت موجود نہیں تھے۔ اطلاعات کے مطابق وہ شہر سے باہر گئے تھے اور صبح ہی راجدھانی واپس آئے ہیں۔
راہل نے ٹوئیٹ میں لکھا کہ آج سے بطور رکن لوک سبھا میرا مسلسل چھوتی مرتبہ فرائض انجام دوں گا ۔میں کیرالہ کے ویئانڈ کی نمائیندگی کرتے ہوئے میئں آج دوپہر اپنی حلف لے کر پارلیمانٹ میں نئی اننگ کی شروعات کروں گا ۔میں بھارت کے آئین پر ایمان رکھوں گا۔