آندھراپردیش، چتور ضلع کے جج راما کرشنا نے الزام لگایا کہ ریاستی وزیر پیدی ریڈی کے خلاف کیس شروع ہونے کے بعدسے انھیں دھمکیاں موصول ہورہی ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ تروپتی اسپتال میں طبی امداد کے لئے سفر کے دوران ایک گاڑی پورے راستے میں ان کی کار کا تعاقب کرتی رہی۔ کچھ افراد نے ان کا پیچھا کیا اور ان کے بیٹے کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔ انھوں نے کہا کہ جہاں جہاں انھوں نے گاڑی تیز چلائی اور روکی۔ تعاقب کرنے والی گاڑی نے بلکل اسی طرح کیا۔ جج نے کہا کہ عوام کے درمیان پہنچنے سےان کی جان بچ گئی۔