اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

حیدرآباد: میئر کا ایک ہفتے میں دوسری بار کووڈ ٹیسٹ - گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی)

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے دفتر میں کام کرنے والے ملازمین پر ٹیسٹ کیے جانے کے بعد میئر کے ڈرائیور کو کووڈ۔19 مثبت پایا گیا۔ جس کے بعد سے ہی میئر بونتھو رام موہن کا بھی تاحال دوسری بار کووڈ۔19 کا ٹیسٹ کرایا گیا ہے۔

hyderabad mayor undergoes covid test, second time in a week
حیدرآباد کے میئر کا ایک ہفتے میں دوسری بار کووڈ ٹیسٹ

By

Published : Jun 13, 2020, 7:30 AM IST

گریٹر حیدرآباد کے میئر بونتھو رام موہن کے ڈرائیور کو کورونا مثبت آنے کے ایک روز بعد انھیں کووڈ 19 کا ٹیسٹ کرایا۔

اپنے ڈرائیور کو کورونا مثبت آنے کے بعد میئر جمعرات کے روز ہی سے خود سے قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے دفتر میں میئر کے چیمبر میں کام کرنے والے ملازمین پر ٹیسٹ کیے جانے کے بعد ڈرائیور کو کووڈ۔19 مثبت پایا گیا۔

چونکہ شہر کے مختلف حصوں کے دورے کے دوران ڈرائیور ان کے ساتھ رہا ہے، لہذا رام موہن قرنطینہ میں چلے گئے ہیں اور ان کا دوسری مرتبہ ٹسٹ کیا گیا ہے۔

میئر کے آفس میں ایک اور ملازم اور اس کے ڈرائیور کی جانچ مثبت ہے۔ جس کے بعد کورونا سے متاثر ہوکر جی ایچ ایم سی ملازمین کی تعداد تین ہوگئی ہے۔

ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں یہ دوسرا موقع ہے جب میئر نے کووڈ۔19 کا ٹیسٹ کرایا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے سات جون کو ٹیسٹ کے لئے اپنے نمونے دیئے تھے اور نتیجہ منفی تھا۔

یکم جون کو ایک ہوٹل میں چائے پینے والے ملازم کو کورونا مثبت آنے کے بعد رام موہن رضاکارانہ طور پر ٹیسٹ کے لئے آگے آئے تھے۔

بتایا جارہا ہے کہ ایک حفظان صحت کے پروگرام میں حصہ لینے کے بعد میئر نے اڈی کامٹ علاقہ کے ایک ہوٹل میں چائے پی۔ بعد میں پتا چلا کہ ہوٹل میں ایک شخص کو کووڈ۔19 مثبت ہوا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details