اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سوشل میڈیا پر جھوٹی پوسٹ پھیلانے کے خلاف پولیس کمشنر کا انتباہ

حیدرآباد کے پولیس کمشنر انجنی کمار نے سوشل میڈیا پر جھوٹی پوسٹ پھیلانے والوں کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

hyderabad city police warns

By

Published : Sep 30, 2019, 3:34 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 2:36 PM IST


شہریوں کے نام اپنے پیام میں کمشنر پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز پر غیر تصدیق شدہ پوسٹ کو فارورڈ نہ کریں۔
ان کا یہ پیام بعض گوشوں کی جانب سے کشمیر کی صورتحال پر جھوٹی خبروں اور تصاویر کو پھیلانے پر سامنے آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'اس طرح کے فسادی افراد کا مقصد شہر حیدرآباد میں لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ پیدا کرنا ہے۔ وہ ان واقعات کی تصاویر اور ویڈیوز کا استعمال کر رہے ہیں جس کا ہمارے ملک سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ کشمیر کے نام پر عراق اور افغانستان کی پرانی تصاویر کو پھیلایا جارہا ہے۔'

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ایسی سازشوں سے چوکس رہیں۔ایسی تصاویر کو فارورڈ کرنے پر فوجداری کارروائی کی جائے گی۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 2:36 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details