اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سرکاری ویب پورٹل یوکتی کا افتتاح

انسانی وسائل کو فروغ کے مرکزی وزیر رمیش پوکھریال نشنک نے آج ایک ویب پورٹل یوکتی (ینگ انڈیا کمبیٹنگ کووڈ ود نالیج’ٹکنالوجی اینڈ انوویشن)لانچ کیا۔

YUKTI
YUKTI

By

Published : Apr 12, 2020, 10:05 PM IST

جس کے ذریعہ کورونا وائرس کے پیش نظر وزارت کے تحت کی گئی کوششوں کی نگرانی کی جائے گی۔

یہ پورٹل کورونا وائرس کی وجہ سے سامنے آرہے چیلنجوں کے ہر پہلو کو مکمل اور وسیع طریقہ سے دکھائے گا۔

نشنک نے پورٹل لانچ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہوئے بحران کے درمیان ہماری ترجیح یہ ہے کہ ہم مکمل اکیڈمک برادری کو جسمانی اور ذہنی طورپر صحت مند رکھیں اور طلبا کیلئے اعلی معیاری تعلیم کے ماحول کو تسلسل کے ساتھ دستیاب کرائیں۔

یوکتی پورٹل کے ذریعہ انسانی وسائل کو فروغ کی وزارت اس مشکل وقت میں اپنے اس ہدف کو حاصل کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس پورٹل پر مختلف اداروں کے ذریعہ کی گئی تعلیمی کوششوں کو،خاص طورپر کورونا وائرس سے متعلق تحقیق ’اداروں کی طرف سے کی گئی مختلف سماجی پہل کو اور طلبا کی مکمل ترقی کیلئے کئی گئی کوششوں کو دکھایا جائے گا۔

یہ پورٹل تفصیلی طورپر تمام پیمانوں پر یہ یقینی بنائے گا کہ تعلیمی برادری کو تمام خدمات موثر طریقہ سے مل رہی ہیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details