اردو

urdu

By

Published : Jul 29, 2020, 1:52 PM IST

ETV Bharat / bharat

وزارت برائے فروغ انسانی وسائل اب 'وزارت تعلیم'

مرکزی کابینہ کے اجلاس میں وزارت برائے فروغ انسانی وسائل کا نام تبدیل کر کے وزارت تعلیم کر دیا گیا ہے۔ کابینی اجلاس میں نئی تعلیمی پالیسی بھی منظور کی گئی۔

مرکزی کابینہ کا اجلاس
مرکزی کابینہ کا اجلاس

قومی دارالحکومت نئی دہلی میں آج مرکزی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ پرمنعقد ہوا۔ اس موقع پر متعدد فیصلے لیے گئے۔ وہیں اس اجلاس میں نئی ​​تعلیمی پالیسی منظور کی گئی۔ اسی کے ساتھ وزارت برائے فروغ انسانی وسائل کا نام تبدیل کر کے وزارت تعلیم رکھ دیا گیا۔

اب اسے وزارت تعلیم کے نام سے جانا جائے گا۔

اس سے متعلق تمام تفصیلات شام کے چار بجے حکومت کی جانب سے جاری کی جائے گی۔

آج کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر 7 لوک کلیان مارگ پر ہوا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مرکزی کابینہ کا اجلاس 8 جولاجئی 2020 کو ہوا تھا ۔

یہ بھی پڑھیے:دہلی فسادات: 270 نامور شخصیات کا کیجریوال کو خط

اُس موقع پر کابینہ نے 'پردھان منتری غریب کلیان انیہ یوجنا' کے تحت آئندہ پانچ ماہ میں 81 کروڑ افراد میں 203 لاکھ ٹن غذائی اجزا تقسیم کیے جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details