محکمہ موسمیات کے مطابق جون سے ستمبر تک کے چار مہینوں کے دوران مانسون پورے ملک میں 50 سال کی اوسط (لانگ پیریڈ ایوریج یا ایل پی اے) کی 96 فیصد تک رہ سکتی ہے۔
حالانکہ یہ محکمہ موسمیات کا ابتدائی اندازہ ہے، جو تبدیلی بھی کیا جا سکتا ہے۔
محکمہ نے کہا ہے کہ عام بارش کا امکان 39 فیصد ہے، جبکہ معمول سے کم بارش کا امکان 32 فیصد ہے۔ انتہائی کم بارش کا امکان 17 فیصد ہے، جبکہ معمول سے زیادہ بارش کا امکان 10 فیصد اور بہت زیادہ بارش کا امکان صرف 2 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات مانسون کا جو اندازہ جاری کرتا ہے، وہ ملک میں گزشتہ 50 سالوں میں ہوئی بارش کی اوسط کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔
اگر اوسط کے 96 فیصد سے 104 فیصد تک بارش ہو تو اسے عام سمجھا جاتا ہے۔
104 فیصد سے 110 فیصد تک بارش ہو تو اسے معمول سے زیادہ اور 90 سے 96 فیصد تک بارش ہوئی تو اسے معمول سے کم سمجھا جاتا ہے۔
اگر بارش اوسط کے 90 فیصد سے بھی کم ہو تو اسے خشک سالی کے زمرے میں رکھا جاتا ہے۔
ملک کی مجموعی قابل کاشت زمین کا تقریبا 50 فیصد حصہ آبپاشی کے لئے مانسون کی بارش پر ہی منحصر ہے، اور اگر اچھی بارش نہ ہو تو زرعی پیداوار میں کمی کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔
اس کا برا اثر صرف کھیتی سے وابستہ لوگوں پر ہی نہیں بلکہ پوری معیشت پر پڑتا ہے کیونکہ ملک کی تقریباً 58 فیصد آبادی زراعت پر ہی منحصر ہے۔