وزارت نے آج ایک حکم جاری کرکے کہا کہ ای۔ کامرس کمپنی 20 اپریل کے بعد بھی صرف ضروری سامان ہی سپلائی کرے گی اور اس کے لئے انہیں اپنی گاڑیوں کو سڑک پر اتارنے سے پہلے ضروری اجازت بھی حاصل کرنی ہوگی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ منگل کو کورونا وبا کے پیش نظر ملک بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے اسے تین مئی تک بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ کچھ ضروری سرگرمیوں کو 20 اپریل سے شرائط کے ساتھ شروع کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ اگرچہ یہ فیصلہ مکمل لاک ڈاؤن کی رہنما ہدایات پر عمل کے تجزیے کی بنیاد پر کرنے کی بات کہی گئی تھی۔