اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورونا وائرس سے متاثرین کا علاج ہوا سستا

دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے کے بعد اس کے علاج کی قیمت کم کر دی گئی ہے۔

By

Published : Jun 19, 2020, 5:52 PM IST

کورونا وائرس سے متاثرین کا علاج ہوا سستا
کورونا وائرس سے متاثرین کا علاج ہوا سستا

گذشتہ دنوں وزیرداخلہ امیت شاہ نے دارالحکومت دہلی کے مختلف ہسپتالوں کا دورہ کیا تھا، اس کے بعد علاج کی قیمت کم گئی ہے۔

دہلی میں کورونا وائرس سے متاثرین کا علاج ہوا سستا

اس کے لیے نیتی آیوگ کے ارکان کی ایک کمیٹی بنائی گئی تھی۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کر دی ہے۔ اس میں جو قیمت مقرر کی گئی ہے وہ اس سے قبل لی جانے والی قیمت کا ایک تہائی حصہ ہے۔

دہلی میں کورونا وائرس سے متاثرین کا علاج ہوا سستا

وزارت داخلہ کی ہدایت پر نیتی آیوگ نے علاج کے لیے نئی رقم مقرر کی ہے۔

اب نئی ہدایت کے مطابق پرائویٹ ہسپتال آئسولیشن وارڈ کے لیے 8000 سے 10000 رجسٹریشن کے رقم لے سکتے ہیں ۔

جب کہ آئی سی یو کے لیے پرائویٹ ہسپتال 13000 سے 15000 تک کی فیس لے سکتے ہیں۔

وینٹلیٹر سپورٹ والے ہسپتال آئی سی یو کا چارج 15000 سے 18000 لے سکتے ہیں۔

جب کہ اس سے قبل 24 ہزار سے لے 54 ہزار روپے تک ہسپتال چارج کر رہے تھے۔

خیال رہے کہ جنرل آئی سی یو کی فیس 24 سے 34 ہزار یومیہ لے رہے تھے اور وینٹی لیٹر والے آئی سی کی فیس 44 ہزار سے 54 ہزار تک تھی۔

کورونا کے ساتھ کسی بھی سامان کی تلاش میں اس کی 4 سے 8 لاکھ روپے تک ایڈوانس مانگیں ہوتی ہیں۔

وہیں پرائویٹ ہسپتال کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں سے 4 سے 8 لاکھ روپئے کی رقم بھی پیشگی وصول کر رہے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details