صدر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا '' ہولی کے مبارک موقع پر بھارت اور بیرون ملک میں رہ رہے تمام ہم وطنوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات۔ رنگوں کا تہوار ہولی موسم بہار اور سماج میں ہم آہنگی کا جشن ہوتا ہے۔ میری دعا ہے کہ یہ تہوار سبھی کی زندگیوں میں امن، خوشی اور خوشحالی لانے والا ہو''۔
صدر اور وزیراعظم کی ہولی کی مبارکباد
صدر جمہوریہ رامناتھ کووند اور وزیراعظم نریندر مودی نے ہولی کے تہوار پر ملک کے عوام کو مبارک باد دی ہے۔
فائل فوٹو
وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں لکھا '' ہولی کے مقدس تہوار کی تمام ہم وطنوں کو ڈھیروں نیک خواہشات۔ خوشی اور جوش و جذبہ کا یہ تہوار ہمارے اتحاد اور خیر سگالی کے رنگ کو اور مضبوطی دے''۔