اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تاریخ میں آج کا دن - تیج بہادر سپرو کا انتقال

بھارت اور عالمی تاریخ میں 20 جنوری کے چند اہم واقعات حسب ذیل ہیں۔

تاریخ میں آج کا دن
تاریخ میں آج کا دن

By

Published : Jan 20, 2021, 7:19 AM IST

Updated : Jan 20, 2021, 11:13 AM IST

  • سنہ 1817: کلکتہ میں ہندو کالج قائم ہوا۔
  • سنہ 1840: ہالینڈ کے بادشاہ ولیم دوئم کی تاج پوشی ہوئی۔
  • سنہ 1841: پہلی افیون جنگ میں چین نے ہانگ کانگ کو برطانیہ کے سپرد کیا۔
  • سنہ 1860: ہالینڈ کی فوج نے انڈونیشیائی جزیرہ سیلیبس کے واٹمپون پر فتح حاصل کی ۔
  • سنہ 1892: پہلی مرتبہ باسکٹ بال کھیلا گیا۔
  • سنہ 1920: امریکہ میں سول لبرٹیز یونین کا قیام عمل میں آیا۔
  • سنہ 1942: جاپان نے برما پر حملہ کیا۔
  • سنہ 1949: امریکی صدر ہیری ٹرومین نے اپنے چار نکاتی پروگرام کا اعلان کیا۔
  • سنہ 1950: جنوبی امریکی ملک سورینام کو نیدرلینڈ سے آزادی ملی۔
  • سنہ 1952: برطانوی افواج نے مصر کے شہر اسماعیلیہ اور سوئز شہر پر قبضہ کیا۔
  • سنہ 1957: بائیں بازو کے رہنما گوللکا نے پولینڈ میں پارلیمانی انتخابات جیتا۔
  • سنہ 1957: بھارت کے پہلے نیوکلیائی ری ایکٹر ’اپسرا ‘ کا ٹرامبے میں افتتاح کیا گیا۔
  • سنہ 1959: مجاہد آزادی تیج بہادر سپرو کا انتقال ہوا۔
  • سنہ 1964: امریکہ میں ’میٹ دی بیٹلیس‘ جاری ہوا۔
  • سنہ 1972: اروناچل پردیش یونین ٹیریٹری اور میگھالیہ ریاست بنا۔
  • سنہ 1980: امریکی صدر جمی کارٹر نے ماسکو اولمپک کا بائیکاٹ کیا۔
  • سنہ 1982: وسطی امریکی ملک ہنڈوراس میں آئین نافذ ہوا۔
  • سنہ 1989: جارج ہربرٹ واکر بش نے امریکہ کے 41 ویں صدر کی حیثیت سے حلف لیا۔
  • سنہ 1993: بل کلنٹن نے امریکہ کے 42 ویں صدر کی حیثیت سے اقتدار سنبھالا۔
  • سنہ 2001: جارج ڈبلیو بش امریکہ کے 43 ویں صدر بنے۔
  • سنہ 2001: گلوریا ارویا فلپائن کی صدر بنیں۔
  • سنہ 2005: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پروین بابی کا انتقال ہوا۔
  • سنہ 2006: پلوٹو کے بارے میں مزید معلومات کے لئے ناسا نے نیو ہورائزن گاڑی کا آغاز کیا۔
  • سنہ 2007: گاندھی کے نام سے افغانستان میں ایک میوزیم قائم کیا گیا۔
  • سنہ 2008: بالی ووڈ اداکار دیو آنند کو ہندی فلموں میں ان کی شراکت کے لیے ’لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔
  • سنہ 2008: پاکستان انٹلیجنس بیورو کے ایک ڈائریکٹر نثار خان کا نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کیا ۔
  • سنہ 2009: بارک اوبامہ نے امریکہ کے 44 ویں صدر کی حیثیت سے اقتدار سنبھالا۔
  • سنہ 2009: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ نے جموں وکشمیر کے وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف لیا۔
  • سنہ 2010: سینماٹوگرافر وی ۔ کے مورتی کو داداصاحب پھالکے ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا۔ یہ ایوارڈ پہلی مرتبہ کسی سینماٹوگرافر کو دیا گیا ۔
  • سنہ 2010: ایشیاء کی سب سے بڑی ایئر لائن ’جاپان ایئر لائنس‘ نے خود کو دیوالیہ قرار دیا۔
  • سنہ 2010: بھارت میں ’موبائل پورٹیبلیٹی‘ خدمات کا آغاز ہوا۔
Last Updated : Jan 20, 2021, 11:13 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details