اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تاریخ میں آج کا دن - آج کے دن کی تاریخی حیثیت

بھارت اور دنیا کی تاریخ میں یکم مئی کے چند اہم ترین واقعات یہ ہیں۔

تاریخ میں آج کا دن
تاریخ میں آج کا دن

By

Published : Apr 30, 2020, 10:25 AM IST

  • 1715 - فارس نے سویڈن سے جنگ کا اعلان کیا۔
  • 1822 - جان فلپس بوسٹن کے پہلے میئر بنے۔
  • 1834 - بیلجئیم کی پارلیمنٹ نے ریلوے قوانین کو پاس کیا۔
  • 1840- دنیا کا پہلا ڈاک ٹکٹ برطانیہ میں جاری کیا گیا۔
  • 1850- جان گيری سان فرانسسکو کے پہلے میئر بنے۔
  • 1876- ملکہ وکٹوریہ نے ہندوستان کا خطاب جیتا۔
  • 1886- امریکہ کی مزدور یونینوں نے کام کا وقت آٹھ گھنٹے سے زیادہ نہ رکھے جانے کے لئے ہڑتال کی تھی. اس کے بعد سے پوری دنیا میں بین الاقوامی مزدور ڈے منانے کی شروعات ہوئی۔
  • 1897- سوامی وویکانند نے رام کرشن مشن قائم کی.
  • 1914- امریکی کار ساز کمپنی فورڈ موٹرز پہلی کمپنی بنی جس نے اپنے ملازمین کے لئے آٹھ گھنٹے کام کرنے کا اصول کو لاگو کیا۔
  • 1923- ہندوستان میں یوم مئی منانے کا آغاز، اس کی شروعات بھارتی مزدور کسان پارٹی کے لیڈر کامریڈ سنگراویلو چیٹيار نے شروع کی تھی۔ہندوستان سمیت تقریبا دنیا کے 80 ممالک میں یہ دن یکم مئی کو منایا جاتا ہے۔
  • 1956 - امریکی سائنسداں جونس سالک کی طرف سے تیار پولیو ویکسین عوام کے لئے دستیاب کرائی گئی۔
  • 1958 - آرٹرو فرنٹزی ارجنٹائنا کے صدر بنے۔
  • 1960 - بمبئی تنظیم نو ایکٹ کے تحت مہاراشٹر کو سرکاری طور پر بھارت کا الگ ریاست قرار دیا گیا۔
  • 1971- امٹریک نے امریکہ میں انٹرسٹی ریلوے پسنجر کی شروعات کی۔
  • 1989- والٹ ڈزنی ورلڈ ڈی-ایم جی ایم اسٹوڈیو کو پہلی بار عوام کے لئے کھول دیا گیا۔
  • 1993- تمل ٹائیگرز کے خودکش حملہ آور نے سری لنکا کے صدر رن شیسنگ پریماداسا کا قتل کردیا۔
  • 1995- جیکس شراک فرانس کے صدر منتخب ہوئے۔
  • 2001- ہالینڈ ہم جنس پرستوں کی شادی قانون کو لاگو کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بنا. اس کے بعد، اب تک بیلجیم، اسپین، کینیڈا، جنوبی افریقہ، سویڈن، پرتگال، آئرلینڈ اورامریکہ بھی ہم جنس شادی قانون نافذ کر چکے ہے۔
  • 2004- یوروپ میں واقع 28 ممالک کے سیاسی اور اقتصادی فورم یورپی یونین میں 10 نئے ممالک شامل ہوئے، جو زیادہ تر مشرقی یوروپ کے ملک تھے۔
  • 2011 - امریکی صدر براک اوباما نے 11 ستبر 2001 حملے کے ماسٹر مائنڈ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے پاکستان کے ایبٹ آباد شہر میں مارے جانے کا اعلان کیا۔
  • 2012 - چین اور روس نے 15 کھرب ڈالر کے تجارتی معاہدے پر دستخط کئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details