اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'ہماچل کے شہریوں کو واپس لانے سے ریاست میں بڑھے کورونا کیسز' - ہماچل پردیش کی خبر

ہماچل پردیش کے وزیر اعلی جئے رام ٹھاکر نے کہا ہے کہ دیگر ریاستوں میں پھنسے ہوئے ہماچل کے شہریوں کو واپس لانا ریاستی حکومت کی ذمہ داری تھی لیکن اس کی وجہ سے ریاست میں کورونا انفیکشن کے کیسز میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

image
image

By

Published : Jul 23, 2020, 10:17 PM IST

جئے رام ٹھاکر نے کہا کہ اب تک تقریبا 2.15 لاکھ افراد کو ہماچل پردیش واپس لایا گیا ہے لیکن ان میں سے کچھ افراد کے کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے ریاست کے چند علاقوں میں متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ لیکن ریاستی حکومت متحرک ہے اور وہ ہر حال میں کورونا سے ساتھ نمٹے گی۔

انہوں نے کہا کہ باہر سے آنے والے لوگوں کو سرکاری کورنٹائن سینٹر میں بھیجا جا رہا ہے اور صحتیاب ہونے کے بعد ہی انہیں گھر بھیجا جارہا ہے۔

اس سے قبل وزیر اعلی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ دون اسمبلی حلقہ میں 208 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔

وزیراعلی نے کہا کہ گزشتہ تقریبا ڈھائی برسوں میں اس حلقے میں مختلف ترقیاتی کاموں پر 200 کروڑ روپے سے زائد خرچ ہوچکے ہیں۔ محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے 92.24 کروڑ روپے سے مختلف اسکیموں کا کام اور واٹر محکمہ جل شکتی کی جانب سے منصوبوں کی تعمیر اور عمل درآمد کیلئے تقریبا 61 کروڑ روپے کے کام کئے جارہے ہیں ۔

جئے رام ٹھاکر نے کورونا کے سبب نافذ لاک ڈاؤن کے دوران بہترین کام کے لیے دون اسمبلی طبقہ کے عوام کی ستائش کی اور کہا کہ علاقے کی عوام نے ضرورت مند لوگوں کو کھانا، راشن اور ماسک مہیا کرائے اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور کووڈ ۔19 اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ اور پی ایم کیئرس فنڈ میں اہم تعاون ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details