اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

حجاب اور حیا پر اجلاس - گرلز اسلامک آرگنائزیشن(جی آئی او)

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں منعقد جلسہ میں خواتین میں پردہ کے تعلق سے بیداری پیدا کی گئی۔

hijab

By

Published : Feb 25, 2019, 2:06 PM IST

یہ جلسہ گرلز اسلامک آرگنائزیشن(جی آئی او) کے بینر تلے منعقد کیا گیا تھا۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جی آئی او کی صدر اقرا خان نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو پردہ کرنے کا جو حکم دیا ہے اس سے خواتین کی حفاظت ہوتی ہے نا کہ یہ کسی قسم کی پابندی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حجاب کے تعلق سے معاشرے میں بہت ساری غلط فہمیاں ہیں جو ہمیں دور کرنے کی ضرورت ہے۔

جی آئی او کی نائب صدر انشاء خان کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن میں بھی پردہ کرنے کے تعلق سے کہا ہے اور خواتین کو پردے کی ہدایت دی ہے۔

ان کا کہنا تھا '' آج حال یہ ہے کہ ایک ماچس کی ڈبی سے لیکر لگژری کار کی پبلسٹی کے لئے عورت کی نمائش ضروری ہے۔ انتہا یہ کہ ہم مسلم خواتین بھی اسے فخر کا باعث سمجھتی ہیں ۔ اسلام نے ہمیں جو مقام مرتبہ دیا تھا اور خدا نے جو ذمہ داری ہم پر ڈالی تھی اسے ہم بھول کر اس فانی دنیا کی رنگینیوں میں کھو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آکے اس دور افتادہ میں مسلم لڑکیاں فیشن کی چکا چوند میں اندھی ہو گئی ہیں اور بے پردہ گھروں سے نکلتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details