- لاک ڈاؤن بھلے ہی ختم ہوگیا ہے لیکن کورونا وائرس نہیں گیا ہے۔ گزشتہ 7 سے 8 مہینوں سے ہر بھارتیوں کی وجہ سے بھارت کافی اچھے حالات میں ہے اور ہمیں اسے بگڑنے نہیں دینا ہے۔
- کورونا کے خلاف لڑائی میں جنتا کرفیو سے لیکر آج تک ہر بھارت نے بہت لمبا سفر طے کیا ہے۔
- ملک میں ریکوری ریٹ کافی اچھی ہے۔ دنیا کے وسائل سے مالا مال ممالک کے مقابلے میں بھارت اپنے زیادہ سے زیادہ شہریوں کی زندگیاں بچانے میں کامیاب ہو رہا ہے۔ کووڈ وبا کے خلاف جنگ میں ٹیسٹوں کی بڑھتی ہوئی تعداد ایک بڑی طاقت رہی ہے۔
- وزیر اعظم مودی نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ہم سب نے بہت ساری تصاویر، ویڈیوز میں دیکھا ہے جس میں یہ بات واضح ہے کہ بہت سے لوگوں نے اب احتیاطی تدابیر اختیار کرنا چھوڑ دیا ہے۔ یہ ٹھیک نہیں ہے۔
- آپ کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے کہ چاہے وہ آج امریکہ ہے یا یورپ کے دوسرے ممالک، ان ممالک میں کورونا کے کیسز کم ہوتے جارہے تھے لیکن اچانک پھر سے اس میں اضافہ ہونے لگا ہے۔
- جب تک کامیابی نہیں مل جاتی ، غافل نہ ہوں۔ جب تک اس وبا کی ویکسین نہیں آجاتی ، ہمیں کورونا کے ساتھ اپنی لڑائی کو کمزور نہیں ہونے دینا چاہئے۔
- برسوں بعد ہم دیکھ رہے ہیں کہ انسانیت کو بچانے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے۔ ہمارے ملک کے سائنس دان بھی ویکسین کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں۔ اس وقت بھارت میں بہت سارے کورونا ویکسین پر کام چل رہا ہے۔ ان میں سے کچھ ترقی یافتہ اسٹیج پر ہیں۔
وزیر اعظم کے خطاب کی اہم باتیں
وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک سے خطاب میں کورونا وبا پر ملک کے شہریوں کو آگاہ کیا ہے۔ پڑھیں ان کے خطاب کی اہم باتیں۔۔۔
وزیر اعظم نریندر مودی
Last Updated : Oct 20, 2020, 6:59 PM IST