تمل ناڈو میں کورونا کا قہر جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک دن میں اب تک کے سب سے زیادہ تقریباً سات ہزار معاملوں کے ساتھ متاثرین کی تعداد دو لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔
محکمہ صحت کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق نئے معاملوں کے ساتھ ریاست میں متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 99 ہزار 749 پر پہنچ گئی جبکہ مزید 88 کی موت ہوئی ہے۔
ان میں 66 کی سرکاری اور 22 مریضوں کی نجی اسپتالوں میں موت ہوئی ہے۔ریاست میں اس بیماری سے اب تک 3320 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
اس مدت کے دوران 6504 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جو ایک روز میں ٹھیک ہونے والوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔اسے شامل کر کے اب تک 1 لاکھ 43 ہزار 292 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور مختلف اسپتالوں سے انھیں چھٹی مل چکی ہے۔