اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

زراعت کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے تلنگانہ کے وزیراعلی کا اعلی سطحی اجلاس

تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو زراعت کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کے لئے جمعرات21مئی کی دوپہر اپنی سرکاری قیام گاہ پرگتی بھون میں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

By

Published : May 19, 2020, 11:33 PM IST

زراعت کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے تلنگانہ کے وزیراعلی کا اعلی سطحی اجلاس
زراعت کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے تلنگانہ کے وزیراعلی کا اعلی سطحی اجلاس

اس اجلاس میں وزیراعلی ضلع کلکٹرس، ضلعی زرعی عہدیداروں اور رعیتوبندھو اسکیم کے نمائندوں کے ساتھ ریاست کی مشہور مخصوص فصلوں کی کاشت کے معاملہ کوحتمی شکل دیں گے۔علاوہ ازیں وہ صورتحال کا بھی جائزہ لیں گے۔

زراعت کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے تلنگانہ کے وزیراعلی کا اعلی سطحی اجلاس

اس اجلاس میں ہر ضلع میں پیداوار کا تفصیلی جائزہ لیاجائے گا۔اس موقع پر وزیراعلی کو کراپنگ میپ کی تفصیلات سے واقف کروایا جائے گاتاکہ اس مسئلہ پر مزید پیشرفت کی جاسکے۔

وزیراعلی ریاست میں زراعت کو منافع بخش بنانا چاہتے ہیں اور اسی لئے گذشتہ چند دنوں سے وہ اس مسئلہ پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details