اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بقرعید کے پیش نظر کیمور میں سخت چوکسی - ضلع کیمور میں عید الاضحی

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں بقرعید کے پیش نظر اس بار پولیس کی سخت چوکسی اختیار کی ہوئی ہے۔ حساس اور غیر حساس سبھی جگہوں پر پولیس کی تعنیاتی دیکھنے کو مل رہی ہے۔شہری اور دیہی دونوں علاقہ میں شرپسندوں کے علاوہ پولیس سوشل میڈیا پر بھی نظر رکھ رہی ہے۔

بقرعید کے پیش نظر کیمور میں سخت چوکسی

By

Published : Aug 10, 2019, 4:56 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں بقرعید کے پیش نظر اس بار پولیس کی سخت چوکسی اختیار کی ہوئی ہے۔ حساس اور غیر حساس سبھی جگہوں پر پولیس کی تعنیاتی دیکھنے کو مل رہی ہے۔شہری اور دیہی دونوں علاقہ میں شرپسندوں کے علاوہ پولیس سوشل میڈیا پر بھی نظر رکھ رہی ہے۔

بقرعید کے پیش نظر کیمور میں سخت چوکسی

اس بار سخت چوکسی کی وجہ بقرعید سے عین قبل ریاست جموں و کشمیر میں دفعہ 370 اور 35 اے کی برخواستگی کو بتایا جارہا ہے۔ 12 اگست کو منعقد ہونے والی اس عید کے پیش نظر پولیس کو گائیڈ لائن بھی جاری کیا گیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ ہر حالت میں امن کو برقرار رکھا جائے اور کسی بھی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی شر پسندوں پر پوری طرح نظر رکھی جائے گی۔

سب ہی علاقوں کے تھانیدار معزز لوگوں کے ساتھ رابطہ میں رہیں گے۔ ایس پی دلنواز احمد کے حکم نامہ کے بعد جمعہ کے دن سبھی تھانے داروں نے اپنے تھانے میں امن کمیٹی کی بیٹھک کا اہتمام کیا۔ بھبھوا ، موہنیاں ، رامگڑھ ، چاند ، چینپور ، بھگوان اور دیگر علاقوں میں امن کمیٹی کی بیٹھک ہونے کی اطلاع ہے۔ ادھر ضلع کے صدر تھانہ میں بھی ایس ڈی پی او کی صدارت میں نشست کا اہتمام کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details