اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مالیا کی عرضی پر جمعہ کو سماعت - رنجن گگوئی

سپریم کورٹ وجئے مالیا اور اس کے کنبہ کی جائیداد قرق کئے جانے پر روک لگانے سے متعلق عرضی کی سماعت جمعہ کو کرے گی۔

مالیا کی عرضی پر جمعہ کو سماعت

By

Published : Jul 29, 2019, 11:50 PM IST

چیف جسٹس رنجن گگوئی کی سربراہی میں بینچ نے مالیا کی جانب سے پیش ہونے والے سینیئر ایڈوکیٹ فالی ایس نریمن کی دلائل پر توجہ دیتے ہوئے نئی درخواست کی سماعت کے لیے دو اگست (جمعہ) کی تاریخ مقرر کی۔

ایڈوکیٹ نریمن نے بینچ کے سامنے دلیل دی کہ مالیا کی نئی درخواست کی سماعت پچھلی درخواست کے ساتھ کی جائے جس میں جائیداد کو ضبط کرنے سے متعلق قانوناً اور کارروائی کے جواز کو چیلنج کیا گیا تھا۔

نریمن نے معاملے کی سماعت ملتوی کرنے کی عدالت سے درخواست بھی کی۔

عدالت نے کہا کہ ہم آج معاملے کی سماعت ملتوی کرتے ہیں اور دو اگست کو اس کی آئند سماعت کریں گے۔

مالیا نے جائداد قرق کرنے پر روک سے ممبئی ہائی کورٹ کے انکار کوعدالت عظمی میں چیلنج کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details