اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

عید کی چھٹی کے باوجود سپریم کورٹ میں اہم سماعت - بامبے ہائی کورٹ

انصاف کی خاطر مختلف مواقع پر آدھی رات کو سماعت کرنے والی سپریم کورٹ میں عید الفطر کے چھٹی کے باوجود ایک اہم معاملہ کی فوری سماعت کرنے جارہا ہوگی۔

سپریم کورٹ
سپریم کورٹ

By

Published : May 25, 2020, 3:23 PM IST

چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس رشی کیش رائے کی بینچ بامبے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف مرکزی حکومت اور ایئر انڈیا کی اپیل پر فوری سماعت کرے گی۔

عدالت میں عید الفطر کی چھٹی پہلے سے مقرر تھی لیکن اتوار کی دیر رات سپریم کورٹ رجسٹری کی جانب سے متعلقہ مقدمے کو فوری سماعت کے لیے درج کیا گیا۔

بامبے ہائی کورٹ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کو ذہن میں رکھتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والی پرواز میں ایئر انڈیا کو درمیان کی نشست خالی رکھنے کا حکم دیا تھا جسے مرکز اور ایئر انڈیا نے عدالت میں چیلنج کیا ہے۔

ایئر انڈیا کے پائلٹ دیوین کنعانی نے طیاروں میں درمیانی نشست خالی نہ رکھے جانے سے متعلق بامبے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ 'مرکزی حکومت کے 'وندے بھارت مشن' کے تحت بیرون ملک سے بھارتی شہریوں کو وطن واپس لانے میں بین الاقوامی پرواز کے دوران فلائٹ میں درمیانی نشستیں خالی نہیں رکھی جا رہی ہے جو گزشتہ 23 مارچ کے وزارت داخلہ کے سوشل ڈسٹنسنگ کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔ اس کے بعد ہائی کورٹ نے درمیان کی سیٹیں خالی رکھنے کی ایئر انڈیا کو ہدایت دی تھی۔

اب مرکزی حکومت اور ایئر انڈیا نے اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے، ساتھ ہی عدالت سے ارجنٹ سماعت کے لیے زور دیا، جس کے بعد اس معاملے کو عید کے دن صبح ساڑھے 10 بجے سماعت کے لیے چیف جسٹس کی بینچ کے سامنے درج کر دیا گیا تھا۔

بینچ نے ہائی کورٹ سے اپیل کی کہ 'وہ اس معاملے کا فوری تصفیہ کرے، اس دوران سِوِل ایوی ایشن ڈائیرکٹوریٹ (ڈی جی سی اے ) کو اس بات کی چھوٹ دی گئی ہے کہ وہ معاملہ زیر التوا رہنے کے دوران کسی بھی معیار میں تبدیلی کے لیے غور کر سکتا ہے۔

مرکزی حکومت کی جانب سے پیش سالیسٹر جنرل تشار مہتا کی مداخلت کے درمیان عدالت نے اپنا آرڈر لکھوایا اور تشار مہتا کو سخت پھٹکار بھی لگائی۔ چیف جسٹس بوبڈے نے کہا کہ بینچ مسافروں کی صحت کے تئیں فکر مند ہے۔

چیف جسٹس نے سالیسٹر جنرل سے کہا 'آپ کو (مرکزی حکومت کو) لوگوں کی صحت کے تئیں فکر مند ہونا چاہیے جبکہ آپ کمرشل طیاروں کی صحت کے تئیں فکر مند دکھائی دے رہے ہیں۔

واضحرہے کہ بامبے ہائی کورٹ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کو ذہن میں رکھتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والی پرواز میں ایئر انڈیا کو درمیان کی نشست خالی رکھنے کا حکم دیا تھا جسے مرکز اور ایئر انڈیا نے عدالت میں چیلنج کیا ہے۔

ایئر انڈیا کے پائلٹ دیوین کنعانی نے طیاروں میں درمیانی نشست خالی نہ رکھنے سے متعلق بامبے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ 'مرکزی حکومت کے 'وندے بھارت مشن' کے تحت بیرون ملک سے بھارتی شہریوں کو وطن واپس لانے میں بین الاقوامی پروازوں میں درمیان کی سیٹیں خالی نہیں رکھی جا رہی ہیں، جو گذشتہ 23 مارچ کے وزارت داخلہ کے سوشل ڈسٹنسنگ کے حکم کی صریح خلاف ورزی ہے۔

اس کے بعد ہائی کورٹ نے درمیان کی سیٹیں خالی رکھنے کے لیے ایئر انڈیا کو ہدایت دی تھی، جس کے خلاف مرکز اور ایئر انڈیا عدالت پہنچے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details