اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ملک بھر میں مفت ملے گی کورونا ویکسین - دہلی میں کورونا ویکسین مفت

طویل عرصے کے انتظار کے بعد آخر کار آج سے ملک بھر میں کورونا ویکسین کے ڈرائے رن کا عمل شروع ہوگیا ہے، کورونا ویکسین کے ڈرائے رن مکمل ہونے کے بعد ملک بھر میں اس کی دستیابی مفت میں کرائی جائے گی۔

ملک بھر میں مفت ملے گی کورونا ویکسین
ملک بھر میں مفت ملے گی کورونا ویکسین

By

Published : Jan 2, 2021, 12:58 PM IST

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا ہے کہ ڈرائے رن مکمل ہوجانے کے بعد ملک بھر میں کورونا ویکسین مفت میں مہیا کرائی جائے گی۔

جب وزیر صحت سے یہ سوال پوچھا گیا کہ کیا دہلی میں کورونا ویکسین مفت ہوگی، تو یا تمام ریاستوں میں بھی مفت ہوگی؟ تو مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ کورونا ویکسین نہ صرف دہلی بلکہ پورے ملک میں مفت ہوگی۔

خیال رہے کہ ملک کی سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہفتے یعنی آج سے کورونا ویکسین کا ڈرائے رن کیا جا رہا ہے، ڈرائے رن کیے جانے کا مقصد کورونا ویکسینیشن کی مہم میں آنے والے چیلیجنز کی نشاندہی کی جا سکے۔ ساتھ ہی اس پر عمل درآمد کے مابین روابط کی جانچ پڑتال ہو سکے۔

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج دہلی کے گرو تیغ بہادر اسپتال میں ہونے والے ڈرائے رن کا جائزہ لیا۔

وہیں ویکسین کے استعمال کے بارے میں پھیلائی جانے والی افواہوں پر مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ میری عوام سے اپیل ہے کہ وہ کسی طرح کی افواہوں میں نہ آئیں، حکومت ہند ملک کے لوگوں کو کورونا سے بچانا چاہتی ہے، ویکسین کی ترقی اسی عمل کا ایک حصہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details