اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

رامپور میں صحت مراکز پر صحت میلہ کا اہتمام - rampur news

اترپردیش کے شہر رامپور میں آج تمام صحت مراکز پر صحت میلہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس میلے کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں تک طبی سہولیات پہنچانا ہے۔ ریاست کی یوگی حکومت کی جانب سے جاری اس قسم کے صحت میلوں سے مریضوں کو طبی امداد فراہم کی جار رہی ہے۔

رامپور میں صحت مراکز پر صحت میلہ کا اہتمام
رامپور میں صحت مراکز پر صحت میلہ کا اہتمام

By

Published : Feb 24, 2020, 3:11 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 8:53 AM IST

رامپور میں یکم فروری سے تمام صحت مراکز پر ہر اتوار کو صحت میلہ کے اہتمام کا سلسلہ جاری کیا گیا ہے۔ حکومت کا دعوی ہے کہ اس سے مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کا مفت چیک اپ کرکے علاج کیا جاتا ہے تاکہ گھر گھر تک طبی قدمات پہنچ سکیں۔

رامپور میں صحت مراکز پر صحت میلہ کا اہتمام

یہی وجہ ہے کہ ہر اتوار کو صبح 10 بجے سے 2 بجے تک بڑی تعداد میں مختلف امراض میں مبتلا مریض اپنے علاج کے لئے یہاں پہنچتے ہیں ساتھ ہی حاملہ خواتین کے لئے بھی یہاں خصوصی کیمپ لگاکر صلاح و مشورے دیے جاتے ہیں۔

ان حاملہ خواتین کو ان کی غذا سے متعلق معلومات بھی دی جاتی ہیں۔ رامپور کے دومحلہ روڈ پر واقع صحت مرکز پر اس میلے میں علاج کرانے آئیں کچھ خواتین نے یہاں کی بدنظمی پر ناراضگی ظاہر کی۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 8:53 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details