اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

طبی سامان کے درآمدات کا مرکز دہلی ایئر پورٹ - coronavirus at delhi

کورونا وائرس’کووڈ-19‘ کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے درمیان دہلی کا اندراگاندھی بین الاقوامی ایئر پورٹ ملک کے لئے ضروری طبی آلات اور دیگر سامان کی درآمدات کا مرکز بن گیا ہے۔

ان کے درآمدات کا مرکز دہلی ایئر پورٹ
ان کے درآمدات کا مرکز دہلی ایئر پورٹ

By

Published : Apr 10, 2020, 4:53 PM IST

لاک ڈاؤن کے دوران، ملک میں مسافر طیارے سروس میں نہیں ہیں، لیکن دہلی ایئرپورٹ پرروزانہ، 20-22 کارگو ہوائی جہاز کی آمدورفت جاری ہے۔ اس میں کورونا سے لڑنے کے لئے بیرون ملک سے ضروری سامان لے کر آنے والے جہاز بھی شامل ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران مختلف ممالک سےتقریبا19 لاکھ ماسک، ہینڈ سینیٹائزر کی دو لاکھ بوتلیں، طبی عملے کی حفاظت کے لئے 1.5 لاکھ کٹس اور 50 ہزار طبی آلات یہاں لائے گئے ہیں۔ دہلی سے یہ ضروری سامان ’لائف لائن پرواز‘ کے تحت ممبئی، بنگلورو، وجئے واڑہ، کوچین، حیدرآباد، پہاڑی اور شمال مشرقی ریاستوں اور جزیرے کے علاقوں میں پہنچائے جارہے ہیں۔

دہلی ایئر پورٹ کے ایک افسر نے بتایا کہ طبی اور امدادی سامان لے کر روزانہ تین، چار چارٹرڈ پروازیں پٹنہ، وارانسی، گوہاٹی، ناگپور اور بڑودہ جیسے شہروں کے لئے جا رہی ہیں۔ آنے والے دنوں میں اس طرح کی پروازوں کی تعداد بڑھ کر آٹھ دس ہو جانے کی توقع ہے۔

ایئر پورٹ کو،آپریٹ کرنے والی کمپنی دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر ودیہ کمار جےپوریار نے کہا کہ امپورٹڈ کارگو کے لئے کمپنی گودام کےرقبے میں اضافہ کررہی ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ کسٹم سےکارگو ٹرمینل پر ملازمین کی تعداد بڑھانے کی بھی درخواست کی گئی ہے تاکہ بیرونی ممالک سے آنے والے سامان کو کسٹم کی منظوری جلد مل سکے۔

دہلی ہوائی اڈے کی موجودہ صلاحیت سالانہ 18 لاکھ ٹن کارگو کے انتظام کی ہے جس میں 2.3 لاکھ ٹن تک کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ اب گودام کا دائرہ پانچ ہزار مربع میٹر مزید بڑھایا جا رہا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details