اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

لوگ کنہیا کو اسلام قبول کرنے کا مشورہ کیوں دے رہے ہیں؟

بہار کے بیگو سرائے پارلیمانی حلقے سے سی پی آئی نے کنہیا کمار کو امیدوار بنایا ہے، جہاں ان کا مقابلہ بی جے پی کے گری راج سنگھ اور عظیم اتحاد کے تنویر حسن سے ہے۔

By

Published : Apr 17, 2019, 9:40 AM IST

Updated : Apr 19, 2019, 7:54 AM IST

kahnhaiyakumar


کنہیا کمار نے بیگو سرائے میں ایک انتخابی ریلی کے دوران وزیراعظم مودی کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ اگر مودی ہاتھی ہیں تو وہ چیونٹی، انھیں اٹھاکر پٹک دیں گے'۔

کنہیا کمار نے گری راج سنگھ پر طنز کستے ہوئے انھیں وزیراعظم مودی کا پٹھہ کہا۔

متعلقہ ویڈیو۔

کنہیا کمار منگل کے روز بیگو سرائے کے مٹیہانی علاقے کے دورے پر تھے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں بی جے پی والے مجھے اسلام قبول کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں، جبکہ میں مذہب کی مخالفت نہیں کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ بوکھلا گئے ہیں، اسی وجہ سے وہ بہکی بہکی باتیں کر رہے ہیں۔

سی پی آئی کے امیدوار اور جے این ایو طلبا یونین کے سابق صدر نے کہا کہ وہ بیگو سرائے کی سرزمین پر پیدا ہوا ہے اور وہیں ان کی پرورش ہوئی، نہ گری راج سنگھ کی طرح آسمان ٹپک پڑا ہے۔

کہنیا کمار ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے، جس سے وجہ سے انہیں مخالفین کی جانب سے کافی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اس کو غیرضروری بتائے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا کوئی بیگو سرائے کا بچہ ملک مخالف ہو سکتا ہے؟

انہوں نے بی جے پی کے امیدوار اور سابق مرکزی وزیر گری راج سنگھ کو باہری بتایا اور کہا کہ جو لوگ گری راج گری راج کر رہے ہیں، ان کی ضمیر مر چکی ہے اور وہ روپے پیسے میں فروخت ہو چکے ہیں۔

Last Updated : Apr 19, 2019, 7:54 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details