دوسری جانب کانگریس نے بھی ایچ ڈی دیو گوڑا کی حمایت کا اعلان کیا اور کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ بی جے پی کی مدد کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
ایچ ڈی دیو گوڑا 9 جون کو پرچہ نامزدگی داخل کریں گے - جے ڈی ایس رہنما
سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو گوڑا امکان ہے کہ 9 جون کو راجیہ سبھا امیدوار کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ ذرائع کے مطابق جے ڈی ایس رہنما، کانگریس کا ساتھ حاصل کریں گے تا کہ راجیہ سبھا میں رکنیت کو یقینی بنایا جاسکے۔
ایچ ڈی دیوا گوڑا 9 جون کو راجیہ سبھا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے
واضح رہے کہ ایچ ڈی دیو گوڑا جون 1996 سے اپریل 1997 تک ملک کے وزیر اعظم تھے۔ ریاست بھر میں راجیہ سبھا کی چار سیٹیوں کے لیے مقابلہ ہوگا جبکہ کانگریس نے سینئر رہنما ملکارجن کھرگے کو راجیہ سبھا امیدوار کے لیے نامزد کیا ہے۔
بی جے پی اپنے دو اراکین کو راجیہ سبھا امیدوار کے لیے نامزد کرے گی جبکہ جے ڈی ایس ایک کے لیے اپنا امیدوار کھڑا کرے گی۔