اس بابت جب این سی پی کے جنرل سکریٹری دیوی پرساد تریپاٹھی سے راہل گاندھی کے استعفی کے بارے میں استفسار کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ سیاست میں ہار اور جیت ہوتی رہتی ہے۔
این سی پی کے جنرل سیکریٹری دیوی پرساد تریپاٹھی ، ویڈیو انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے ہار کی ذمہ دار قبول کرتے ہوئے اپنا استعفی پیش کر کے مناسب کام کیا تھا اور کانگریس کی ورکنگ کمیٹی نے بھی اسے نامنظور کرکے درست کام کیا ہے اور اب راہل کے استعفی پر کوئی بھی بحث نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جیت اور ہار سے ہی سب کچھ طئے نہیں ہو جاتا بلکہ جمہوریت میں حزب اختلاف جماعت کی بھی اہمیت ہوتی ہے اور کانگریس اب بھی اہم حزب اختلاف کی اہم پارٹی ہے اور پارلیمنٹ کے کام کاج کی حکمت عملی کے بارے میں راہل کو سوچنا چاہیے۔
تریپاٹھی نے کہا کہ جس طرح پورا ملک نریندر مودی کو کامیابی کی مبارکباد دے رہا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ حزب اختلاف جماعت کا خاتمہ ہو جائے۔