ریاست ہریانہ کے ریلوے ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، بیکانیر ڈویژن سے آر پی ایف کو ایک خط بھیجا گیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی عسکریت پسند تنظیم 'جیش محمد' سے تعلق رکھنے والے کچھ عسکریت پسند راجستھان کی ایک کار میں گھوم رہے ہیں اور وہ کسی بھی جگہ پر دھماکہ کرسکتے ہیں۔
ہریانہ :ریلوے اسٹیشنوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی - پاکستان کی عسکریت پسند تنظیم
ہریانہ کے ریلوے اسٹیشنوں کو بم سے اڑانے کی مبینہ دھمکی کے بعد اسٹیشنوں اور ٹرین میں حفاظتی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں۔
ریلوے اسٹیشنوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی
مزید پڑھیں:
ہریانہ: حکیم اجمل خان کا انتقال
آر پی ایف تھانہ انچارج بیربل کمار نے بتایا کہ دو دن قبل آر پی ایف کو جی آر پی کے توسط سے ایک خط موصول ہوا، جس میں بتایا گیا کہ ایک نامعلوم خاتون نے ہیلپ لائن نمبر پر کال کی اور بتایا کہ انہوں نے کچھ نوجوانوں کو ایک دوسرے سے بات کرتے ہوئے سنا ہےکہ ہریانہ کے ریلوے اسٹیشنوں کو بم سے اڑانا ہے۔ خاتون کا پتہ لگایا جارہا ہے۔