اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گیا: بیئر کے وائرل ویڈیو پر جانچ کا حکم - ضلع گیا کے فتح پور

ریاست بہار کے ضلع گیا میں شراب پینے اور فروخت کرنے پر مکمل پابندی ہے، شراب کو روکنے کے لیے سخت قوانین بھی بنائے گئے ہیں، لیکن شراب فروخت کرنے اور پینے کے معاملات روزانہ سامنے آتے رہتے ہیں۔

GYA: SSP directive on beer viral video
گیا: بیئر کے وائرل ویڈیو پر ایس ایس پی نے جانچ کی دی ہدایت

By

Published : Dec 1, 2019, 3:24 PM IST

تازہ ترین معاملہ ضلع گیا کے فتح پور کا ہے۔ جہاں کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں صاف طورسے کچھ نوجوان کے ہاتھوں میں بیئر کے ڈبے نظرآرہے ہیں جو کھلے اسٹیج پر ناچتے بھی نظر آ رہے ہیں۔ یہ معاملہ ضلع گیا کے مہرا پنچایت کے ڈمری گاؤں کا ہے۔

گیا: بیئر کے وائرل ویڈیو پر ایس ایس پی نے جانچ کی دی ہدایت


جہاں کے وارڈ ممبر دلیپ یادو کے گھر میں شردھ کرم کا پروگرام تھا جس میں ایک ڈانس پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔


جس میں تین نوجوان رقاصاؤں کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے کین بیئر کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ یہ ویڈیو ضلع میں تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ معاملہ ایس ایس پی کے دھیان میں آتے ہی انہوں نے کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

ایس ایس پی راجیو مشرا نے بتایا کہ کسی توسط سے یہ معاملہ انکے پاس بھی پہنچا ہے۔ متعلقہ تھانے کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ وائرل ویڈیوز حاصل کریں اور اس معاملے پر کارروائی کریں اور ملزمان کی شناخت کر انہیں جلد گرفتار کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details