آسا رام باپو نے گجرات ہائی کورٹ میں ضمانت کی عرضی داخل کی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا، عدالت نے کہا کہ آسام رام باپو کو ضمانت نہیں دی جا سکتی ہے، عدالت کا کہنا تھا کہ اگر وہ باہر آجاتے ہیں ان کے ماننے والے بڑی تعداد میں ان سے ملنے پہنچ سکتے ہیں ایسے میں کورونا کے پھیلنے کا خطرہ ہوگا۔
گجرات ہائی کورٹ نے ایک بار پھر احمدآباد کے موٹیرا علاقے میں موجود ایک آشرم میں نابالغ کے ساتھ زیادتی کے الزام میں جیل میں بند آسارام باپو کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔