یہاں 19 جون 2020کو ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات میں ووٹنگ کے لیے خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں۔
بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس پارٹی کی جانب سے اپنے اپنے امیدواروں کو کامیاب بنانے کے لیے کوشش کی گئی ہیں۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے بھی کورونا کے اس دور میں راجیہ سبھا الیکشن کو لیکر خاص تیاریاں کی گئی ہیں۔
گاندھی نگر میں موجود گجرات اسمبلی میں ہونے والے راجیہ سبھا الیکشن کے لیے پولنگ مرکز کے قریب ہی خصوصی کورونا وارڈ تعمیر کیا گیا ہے۔
اس وارڈ میں ایسے رکن اسمبلی کو ووٹ دینے کی اجازت دی گئی ہے، جو کورونا متاثر تھے یا پھر کورونا پوزیٹیو لوگوں کے رابطے میں آئے تھے۔
جب کہ دوسرے وارڈ میں ان ارکان اسمبلی کی جگہ بنائی گئی ہے جن کی رپورٹ منفی آئی تھی۔
اس کے علاوہ کنٹنمنٹ علاقوں میں رہنے والے ارکان اسمبلی کو بھی کورونا بوارڈ میں ووٹنگ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
پولنگ مرکز کے پاس بنائے گئے کورونا وارڈ میں ڈاکٹر اور میڈیکل ٹیم بھی موجود رہے گی۔
وہیں راجیہ سبھا الیکشن کے دوران کورونا سے متاثر ہیں یا کورونا مثبت کے ساتھ رابطے میں آنے والے ارکان اسمبلی کو بالکل آخر میں ووٹ ڈالنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔