اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گجرات: بلقیس بانو ریاستی حکومت کی جانب سے دی گئی سہولیات سے ناخوش - Balqis Bano unhappy

سنہ 2002 میں گودھرا فسادات کے دوران بلقیس بانو 5 ماہ کی حاملہ تھیں، ان کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی گئی تھی۔ اس کے ساتھ ہی احمد آباد کے نواحی گاؤں میں ان کے اہل خانہ پر حملہ ہوا تھا۔

sdf
sdf

By

Published : Oct 27, 2020, 9:08 PM IST

سپریم کورٹ نے سنہ 2002 کے گجرات فسادات کی متاثرہ بلقیس بانو کو ہدایت دی تھی کہ وہ نوکری اور رہائش سے متعلق اپنی شکایات کے ساتھ متعلقہ حکام سے رجوع کریں اور ریاستی حکومت کی طرف سے انہیں یہ تمام خدمات فراہم کی جانے کے ساتھ ان کی درخواست ختم کر دی جائے۔

گذشتہ برس سپریم کورٹ نے ریاست گجرات کو حکم دیا تھا کہ وہ بلقیس بانو کو 50 لاکھ روپے، نوکری اوران کے پسند کی رہائش کے لیے جگہ فراہم کرے۔

بعدازاں ریاستی حکومت نے بتایا کہ اس نے بلقیس بانو کو 50 لاکھ روپے اور نوکری دے کر اس حکم کی تعمیل کی ہے۔ تاہم بلقیس بانو نے کہا کہ وہ ریاستی حکومت کی طرف سے مطمئن نہیں ہیں کیونکہ ریاستی حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات کے بارے میں صرف زبانی تکمیل کر دی ہے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ رہائش کی بجائے انہیں 50 مربع میٹر اراضی دی گئی ہے اور کانٹریکٹ کی بنیاد پر چپراسی کی نوکری دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سنہ 2002 میں گودھرا فسادات کے دوران بلقیس بانو 5 ماہ کی حاملہ تھیں، ان کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی گئی تھی۔ اس کے ساتھ ہی احمد آباد کے نواحی گاؤں میں ان کے اہل خانہ پر حملہ ہوا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details