اردو

urdu

By

Published : Nov 25, 2020, 1:06 PM IST

Updated : Nov 25, 2020, 5:35 PM IST

ETV Bharat / bharat

شادی اور دیگر تقریبات میں صرف 100 افراد کی تعداد متعین

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر اترپردیش حکومت کی جانب سے شادی بیاہ و دیگر تقریبات میں بھیڑ پر قابو کرنے کے لیے ایک نئی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔

up_ram_01_guest_quantity_100_for_marriage_and_other_parties_spl_pkg_7204696
up_ram_01_guest_quantity_100_for_marriage_and_other_parties_spl_pkg_7204696

ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئی ایڈوائزری کے مطابق کسی بھی تقریب میں زیادہ سے زیادہ صرف 100 افراد کو ہی شریک کیا جا سکتا ہے۔

اترپردیش کے ضلع رامپور میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے شادی ہال مالکان سے خصوصی ملاقات کر کے یہ معلوم کیا کہ نئی ایڈوائزری کے بعد اب کس طرح سے تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

ویڈیو

عالمی وباء کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مارچ سے مئی تک جہاں ملک بھر میں سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔ وہیں جون سے لے کر اب ہر ماہ ان لاک سیریز جاری کی گئی۔

اس دوران متعدد سرگرمیوں کی مشروط اجازت دی گئی لیکن شادی بیاہ و تقریبات کے لیے شادی ہال کو دوباہ سے کھولنے کا آغاز ماہ نومبر سے کیا گیا تھا۔

حالانکہ نومبر میں شادیوں کا آغاز ہی ہوا تھا اور صرف چند ہی شادیاں ہو سکی تھیں کہ ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ریاستی حکومت کی جانب سے شادی میں مہمانوں کی تعداد محدود کرنے کے لیے نئی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سماجی فاصلہ کو برقرار رکھنے کے لیے کسی بھی تقریب میں سو سے زائد افراد جمع نہ ہوں۔ اس کو لیکر رامپور میں بینکٹ ہال مالکان تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

Last Updated : Nov 25, 2020, 5:35 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details