اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ جاری

گزشتہ 27 اگست کو منعقدہ جی ایس ٹی کونسل کے اجلاس میں رواں مالی سال میں جی ایس ٹی محصولات میں 2.35 لاکھ کروڑ روپے کی کمی کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔ جس میں 97 ہزار کروڑ روپئے کا جی ایس ٹی عمل درآمد اور 1.38 لاکھ کروڑ روپئے ریاستی محصولات شامل ہیں۔

جی ایس ٹی کونسل کا آج 42 واں اجلاس
جی ایس ٹی کونسل کا آج 42 واں اجلاس

By

Published : Oct 5, 2020, 7:20 AM IST

Updated : Oct 5, 2020, 12:10 PM IST

جی ایس ٹی کونسل کا 42 واں اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں رواں مالی سال میں جی ایس ٹی محصولات کی کمی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ غیر بی جے پی ریاستیں معاوضے کے معاملے پر ہنگامہ برپا کر سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہاتھرس ریپ کیس پر رکن اسمبلی کا متنازع بیان

مرکز نے اس محصول کی کمی کو پورا کرنے کے لیے دو آپشن دییے ہیں، ان میں سے ایک کے تحت ریاستیں خصوصی ونڈو کے تحت آر بی آئی سے 97 کروڑ روپئے قرض لے سکتی ہیں جبکہ دوسرے کے تحت مرکز بازار سے 2.35 لاکھ کروڑ روپئے قرض لے کر ریاستوں کو دے۔

معلومات کے مطابق 21 ریاستوں نے 97 ہزار کروڑ روپے قرض لینے پر اتفاق کیا ہے۔ ان میں سے زیادہ تر ریاستوں میں بی جے پی یا اس کے اتحادیوں کی حکومت ہے، وہیں غیر بی جے پی ریاستیں اس اختیار کی مخالفت کر رہی ہیں۔ اس میں مغربی بنگال، دہلی، کیرالہ، تلنگانہ، چھتیس گڑھ اور تمل ناڈو شامل ہیں۔ یہ ریاستیں چاہتی ہیں کہ مرکزی حکومت قرضے لے کر محصولات کی کمی کو پورا کرے۔

Last Updated : Oct 5, 2020, 12:10 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details