تلگوفلموں کے اداکار کارتکئے نے گرین انڈیا چیلنج کے حصہ کے طورپر شجرکاری کی۔
تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آر ایس کے رکن راجیہ سبھا سنتوش نے یہ گرین انڈیا چیلنج شروع کیا ہے۔
تلگوفلموں کے اداکار کارتکئے نے گرین انڈیا چیلنج کے حصہ کے طورپر شجرکاری کی۔
تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آر ایس کے رکن راجیہ سبھا سنتوش نے یہ گرین انڈیا چیلنج شروع کیا ہے۔
جس میں ایک اہم شخصیت کی جانب سے پودے لگاتے ہوئے دوسروں کو سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر کے ذریعہ یہ چیلنج دیاجاتا ہے جس پر وہ شخص بھی اپنے مکان میں پودے لگاتے ہوئے دوسروں کو یہ چیلنج دیتا ہے۔
اس چیلنج کا مقصد ریاست میں سرسبزی وشادابی میں اضافہ کرنا ہے۔
بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'اس زمین کو بچانا ہماری ذمہ داری ہے۔ ہر کسی کو چاہئے کہ وہ ذمہ داری قبول کرتے ہوئے پودے لگائیں اور ماحولیات کے تحفظ کو یقینی بنائیں'۔