اتراکھنڈ میں خواتین قیدیوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو تراشنے کے لیے گرین آرمی انڈیا نامی ایک سماجی تنظیم نے ایک خوبصورت پہل کی ہے۔اس پہل کے تحت خواتین قیدیوں ماحول دوست راکھی تیار کرکے اپنے لیے روزگار کے نئے مواقع حاصل کیے ہیں۔
خواتین قیدیوں کے لئے سماجی تنظیم کی پہل - اتراکھنڈسماجی تنظیم گرین آرمی انڈیا
اتراکھنڈ کے روڑکی جیل میں ایس ڈی ایم کی مدد سے ایک سماجی تنظیم نے جیل میں قید خواتین کے ساتھ ایسی پہل کی ہے جس میں خواتین قیدیوں نے بھائیوں کی کلائی پر باندھنے والی راکھیوں کو تیار کیا ہے۔
سماجی تنظیم اور ایس ڈی ایم کے اس عمدہ اقدام نے اتراکھنڈ میں کافی پذیرائی حاصل کی ہے، تو وہیں اس دوران ایس ڈی ایم نامی بنسل کا کہنا ہے کہ خواتین قیدیوں کے جیلوں میں ذہنی دباؤ کو دور کرنے اور ان کی رہائی کے بعد انہیں ملازمت سے جوڑنے کے نظریے سے یہ ایک نیک پہل کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جیل میں قید ان خواتین قیدیوں کو ٹریننگ دی گئی تھی، جس کے بعد انہوں نے ماحول دوست راکھی تیار کی ہیں۔اس کا مقصد ان خواتین قیدیوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھرانا اور انہیں خود مختار بنانا تھا۔
اس موقع پر سماجی تنظیم کے سربراہ نواب ناظر نے ای ٹی وی بھارت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کی مدد سے جیل کی خواتین کی کاریگری انتہائی قابل تحسین ہے ، جس نے خواتین قیدیوں کو روزگار کے ساتھ اپنے طرز عمل کو بہتر بنانے کا موقع فراہم کیا ہے۔