اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'حکومت غریب ہے، انہیں زیادہ ٹیکس کی ضرورت ہے' - chidambran on poor

پی چدمبرم نے مرکزی حکومت پر پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کو لیکر طنز کیا۔ انہوں نے کہا حکومت غریب ہے، لیکن لوگ امیر ہے۔‎

'حکومت غریب ہے، انہیں زیادہ ٹیکس کی ضرورت ہے'
'حکومت غریب ہے، انہیں زیادہ ٹیکس کی ضرورت ہے'

By

Published : Jun 9, 2020, 1:43 PM IST

کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت پر تنز ہوتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت غریب ہے اور اسے زیادہ ٹیکسوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ 'ایندھن کی فروخت کی قیمتوں میں دو دن میں دو بار اضافہ ہوا، اس سے دو ہفتے قبل ٹیکس میں اضافہ ہوا تھا۔ اس بار تیل کمپنیوں کو فائدہ پہنچانا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت کو زیادہ ٹیکس کی ضرورت ہے۔ تیل کمپنیاں غریب ہیں، انہیں بہتر قیمتوں کی ضرورت ہے۔ صرف غریب اور متوسط طبقہ ہی غریب نہیں ہے، تو انہیں ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔'

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 60 پیسے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا کیونکہ سرکاری تیل کمپنیوں نے تقریبا تین ماہ کے وقفے کے بعد روزانہ کی قیمتوں پر نظر ثانی کی۔

'حکومت غریب ہے، انہیں زیادہ ٹیکس کی ضرورت ہے'

ایک نوٹیفکیشن کے مطابق اتوار کے روز دہلی میں پٹرول کی قیمت 71.86 روپے سے فی لیٹر 72.46 روپے ہوگئی، جبکہ ڈیزل کے نرخ 69.99 روپے سے بڑھ کر 70.59 روپے فی لیٹر کردیئے گئے۔‎‎

ABOUT THE AUTHOR

...view details