وزیر مالیات نرنلا سیتا رمن نے گُڈس اینڈ سروس ٹیکس کے افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کرنے کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ بنیادی ڈھانچے پر خرچ، ترجیحات میں شامل رہے گا اور آئندہ مہینوں کے دوران اس پر سرکاری اخراجات کو بھی بڑھا جائے گا۔
معیشت کے استحکام کے لیے حکومت مزید اقدامات کرے گی
وزیر مالیات نرملا سیتا رمن نے گزشتہ رووز کہا کہ حکومت معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے آئندہ ہفتے مزید اقدامات کا اعلان کرے گی۔
وزیر مالیات نرملا سیتا
انہوں نے کہا کہ صنعتی دنیا اور دیگر فریقین سے بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ ملک اقتصادی سست روی کا سامنا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اب بھی دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آٹوموبائل صنعت میں مانگ بڑھانے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں اور دیگر شعبوں میں مانگ مضبوط بنانے کے لیے بھی جلد ہی قدم اٹھائے جائیں گے۔
Last Updated : Sep 28, 2019, 8:10 PM IST