اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

منڈی نظام ختم کرنے کےلئے قانون لارہی ہے حکومت :کانگریس

کانگریس نے کہا ہے کہ حکومت ایسے قانون لارہی ہے جس سے کسانوں کے ساتھ من مانی کی جا سکے ۔

رندیپ سنگھ سرجےوالا
رندیپ سنگھ سرجےوالا

By

Published : Sep 12, 2020, 7:37 PM IST

کانگریس جنرل سکریٹری اور میڈیا محکمے کے انچارج رندیپ سنگھ سرجےوالا نے ہفتے کو یہاں پریس کانفرنس میں یہ کہا کہ مودی حکومت کسان کے کھیت کھلیہان ہڑپنے کی سازش کر رہی ہے۔اس کے لئے وہ پہلے زمین ہڑپنے کا آرڈنینس لائی اور اب کھیتی ہڑپنے کے تین کالے قانون لے کر آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے کھیت کھلیہان اناج منڈیوں پر تین آرڈنینسوں کا حملہ کیا ہے۔ ان آرڈنینسوں کو کالے قانون کانام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ملک میں کھیتی اور کروڑوں کسان مزدور آڑھتی کو ختم کرنے کی سازش کے دستاویز ہیں۔

ان قانونوں کو کھیتی اور کسانی کو صنعت کاروں کے ہاتھ گروی رکھنے کی سوچی سمجھی سازش بتاتےہوئے انہوں نے کہاکہ مودی حکومت شروع سے ہی کسان مخالف رہی ہے۔ سال 2014 میں اقتدار میں آتے ہی کسانوں کے زمین معاوضے قانون کو ختم کرنے کا آرڈنینس لائی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details